اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ کے واحد بجلی گھر نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ بجلی گھر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت میں تباہ ہوگيا تھا۔ اس بجلی گھر کے کام شروع کرنے سے غزہ میں بجلی سپلائي کی صورتحال ذرا بہتر ہوئي اور اس محصور علاقے کے باشندوں کو آٹھ گھنٹے بجلی مل رہی ہے۔ غزہ کے بجلی گھر سے ایک سوچالیس میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔ واضح رہے صیہونی حکومت نے حال ہی میں پچاس دنوں تک غزہ پر وحشیانہ حملے کئے تھے جن میں غزہ کی بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲